شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں '' ہفتہ صفائی و اینٹی ڈینگی '' منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی سربراہی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ اینٹی ڈینگی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان خداداد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید، چیف افسر ڈسٹرکٹ کونسل احسن عنایت سندھو، محکمہ صحت و لوکل گورنمنٹ کے ملازمین اور متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے کہا کہ اینٹی ڈینگی واک کا مقصد شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی و شعور پیدا کرنا اور ڈینگی سے مکمل نجات کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تیز کرنا ہے۔
'' ہفتہ صفائی و اینٹی ڈینگی '' منانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں واک
Aug 23, 2023