جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے گائوں خانپور کی سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے پر سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ اہلیان دیہہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کر کے رانا تنویر حسین نے عوام کے دل جیت لئے ہیں سڑک کی تعمیر کے معاملہ پر اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھے جن کا تدارک ممکن ہوا ہے۔