میاں افتخار حسین جالندھری کی خوشدامن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Aug 23, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل میاں افتخار حسین جالندھری اور مقامی یوگا کلب کے انسٹریکٹر میاں اختر حسین جالندھری کی خوشدامن ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئیں، مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ علامہ محمد عباس قمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بلدیاتی اداروں کے سابق سربراہان و ممبران سرکاری افسران وکلاء تاجروں آڑھتیوں صحافیوں اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم سوئم آج ادا کی جائیگی۔

مزیدخبریں