میاں نواز شریف سے جہانزیب خان ‘ اورنگزیب خان کی ملاقات

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف سے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وامیدوار پی پی 142 خان جہانزیب خان نے معروف قانون دان خان اورنگزیب خان کے ہمراہ ملاقات کی اس دوران پی ڈی ایم کی 16 ماہ کے دور حکومت کی کارکردگی ، ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ، سانحہ 9 مئی کے بعد مسلم لیگ (ن) میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی شمولیت ، آئندہ انتخابات کی تیاریوں ،سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی ملاقات کے بعد ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خان جہانزیب خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن تیاریاں کریں نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں اور آئندہ انتخابات میاں نواز شریف کی قیاد ت میںمسلم لیگ (ن ) واضح اکثریت سے جیتے گی۔

ای پیپر دی نیشن