رواں برس ایجوکیشن ویلفیئر پر ایک ارب روپے خرچ کرینگے : آئی جی پنجاب  

لاہور(نامہ نگار)رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ بی ایس آنرز کے 1445 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 8 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدوظائف دئیے گئے۔پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین اعلی تعلیم اولین ترجیح،ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عابد علی کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کانسٹیبل عابد علی نے فرض کی راہ میں شہادت کا اعلی مقام حاصل کیا، محکمہ قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن