چہلم حضرت امام حسینؓ ‘عرس داتا گنج بخشؒ کسی راستے کو غیر ضروری بند نہ کرنے کاحکم 

لاہور(نامہ نگار)چہلم حضرت امام حسین ؓ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، لائسنس دار اور متولیان کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔منتظمین اور امن کمیٹیوں کی مشاورت سے غیر ضروری طور پر کسی راستے کو بند نہیں کیا جائیگا۔ حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتاگنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن