سعود شکیل‘ محمدرضوان 48 سالہ ملکی ریکارڈ نہ توڑ پائے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہوم گرائونڈ کا بڑا اعزاز بنانے سے چند قدم دور رہ گئے۔ پانچویں وکٹ کیلئے 240 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جو ہوم گرائونڈ پر پاکستانی بیٹرز کی جانب سے قائم کی گئی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے۔ 1976ء میں  جاوید میانداد اور آصف اقبال نے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف 281 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی تھی۔ اگر دونوں مزید 42 رنز بن جاتے تو 48 سال بعد سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ سعود شکیل اور محمد رضوان اپنے نام کر لیتے۔

ای پیپر دی نیشن