پنڈی ٹیسٹ، سعود، رضوان کی شاندار سنچریاں، پاکستانی اننگز 448 پر ڈکلیئر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنالئے۔پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں  پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز بنائے جبکہ شاہین 29 رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں  پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی۔ شریف لاسلام اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنالئے ۔ ذاکر حسن 11 اور شادمان 12 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش نے 12اوورزکا سامنا کیاہے ۔ پاکستانی فاسٹ بائولرز وکٹ لینے میں ناکام رہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن