کمشنر کی زیر صدارت سموگ سے ٹریفک روانی میں رکاوٹ کے انسداد کیلئے سٹریٹیجی اجلاس

Aug 23, 2024

لاہور(خبرنگار) کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ’’سموگ کی اہم وجہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ‘‘کے انسداد کیلئے سٹریٹیجی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں سی ایم روڈ میپ ٹیم کے شناخت کردہ سموگ کا سبب بننے والے ہاٹ سپاٹس و ٹریفک رکاوٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا سی ایم روڈ میپ ٹیم نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ملکروسطی شہر میں بڑے 10ٹریفک اڑدہام  پوائنٹس شناخت کیے ہیں۔

مزیدخبریں