پی بی اے ، نادرا بینکنگ انڈسٹری میں ڈیجیٹلائزیشن ،سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم 

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نادرا کی قومی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور بینکنگ انڈسٹری کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے سیشن کی میزبانی کی۔ سیشن کی سربراہی  ڈاکٹر مونس اخلاق، چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر نادرا نے کی اور اس تقریب  میں نادرا کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی شامل تھی۔ اس تقریب میں پاکستان میں کام کرنیوالے 25 سے زائد بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ باہمی تعاون پر مبنی اس سیشن نے بینکنگ انڈسٹری کو نادرا کے تکنیکی ماہرین کیساتھ ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔ اس سیشن میں بینکنگ سیکٹر کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں نادرا کا کردار، موجودہ صارفین کی تصدیق اور نئے بینکنگ صارفین کی آن بورڈنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن