لاہور(خبرنگار) عمران امین سی ای او راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا راوی شہر میں مختلف منصوبوں کی تکمیل پرکام جاری ہے۔ لاہور کو دریائی سیلاب سے بچاؤ کیلئے بند جلد مکمل کرلیا جائیگا۔ عوامی فلاح کے اس منصوبہ میں کسی کو متاثر کئے بغیرہم نئی نئی بستیاں آباد کرینگے۔ دریا کی چینلائزیشن کے حوالے سے یہاں پہلا ڈیم بن چکا۔ ریور ٹریننگ ورکس ہورہاپیکیج\1 1Aپیکیج 2پیکیج 2Bمکمل جبکہ دریا کو سیدھا چلانے کیلئے پیکیج 6کا افتتاح بھی کردیا گیا۔ بھارت سے 40ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے باوجود روڈا انجینئرنگ ٹیم کادریاپر سٹون لگانے اور سٹرکیں بنانے کا کام تسلل سے جاری ہے۔