شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل (ن)لیگ کاشعارہے اور حکومت بھی قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیگی آنیوالے دنوں میں عوام مزید ریلیف محسوس کرینگے اور پاکستان جلد معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے کی کوشش کرنیوالے ہوش کے ناخن لیں یہ وقت متحد ہو کر معاشی استحکام کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے۔