نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تاجر برادری ہمارا ساتھ دیں ہم ظالم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سینئر راہنما ڈاکٹر محمد انور رضا نے اپنے وفد کے ہمراہ تاجر راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک پاکستانی عوام کو ریلیف دلانے کے لئے ہیں 28 اگست کو مہنگائی بجلی کے ہوشربا بل اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔