گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،وود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ،آئی پیز سے معاہدے کی منسوخی اور دیگر مطالبات کے حق میں مرکزی تنظیم تاجران کی کال پر 28اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار چوہدری کاشف نے گوجرانوالہ کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدوراور عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔