لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ خصوصی)شہر کے مختلف علاقہ جات میں رات گئے تک کھلے رہنے والے سنوکر کلبز جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئے،سنوکر کلبوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کی تعداد بڑھنے لگی لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،جواء اور منشیات فروشی ہونے کا بھی انکشاف، سرکل پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔سی پی او نوٹس لیں بتایا گیا ہے کہ مین حافظ آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع سنوکرمیں جرائم پیشہ افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ اکثر افراد کے پاس ناجائز اسلحہ بھی ہوتا ہے اور لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں۔