گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، گوجرانولہ کی سیاسی وسماجی شخصیات ظہیر بٹ اور راناطفیل بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن کی ابتر صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے بدترین کرپشن۔ تعلیم اور صحت کے حوالہ سے ناقص کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہاس صوبے کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے واضح کرنے کے لیے ہمیں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کی قیادت میں وفدکی گورنرخیبر پی کے سے ملاقات
Aug 23, 2024