حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی انیقہ مہدی بھٹی نے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے چھاپے مارکر چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور متعدد کارکنوںکو گرفتارکرکے حبس بیجا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ضلع حافظ آباد میں چوری ڈکیتی قتل وغارت کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال منشیات فروشی اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ۔