برطانیہ فیک نیوز فسادات، ملزم فرحان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

Aug 23, 2024

لاہور (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے فیک نیوز کے ذریعے برطانیہ میںفسادات کے مقدمہ میں ملزم فرحان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کو منظور کر لیا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کے تحت مقدمہ سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے ایکس اکائونٹ پر انگلینڈ میں چاقو زنی واقعے کی تصاویر شئیر کیں۔ ایکس اکائونٹ ہینڈلر نے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی پوسٹ کیا، آرٹیکل میں سترہ سالہ علی ال شکاتی کو چاقوزنی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے فسادات پھوٹ پڑے۔

مزیدخبریں