کراچی + بھٹ شاہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ حکومت میں کوئی آمنے سامنے نہیں ہے سب مل کر پاکستان کے مفاد کے لئے کام کریں گے۔ بلاول بھٹو سندھ کی نہیں پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ وفاق نے سندھ میں کوئی موٹروے نہیں بنائی۔ کچے میں آپریشن کے دوران کئی ڈاکو مارے گئے۔