دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز  مشرق وسطی پہنچ گیا،امریکی فوج

واشنگٹن (این این آئی )امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کے ساتھ آنے والے ڈسٹرائر جہاز مشرق وسطی میں ایسے وقت میں پہنچے ہیں جب وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بحری اسٹرائیک گروپ کو خطے میں اپنی پیش قدمی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوسرے طیارہ بردار بحر بیڑے کی آمد کے بعد عارضی طور پر مشرق وسطی میں منتقل کیے گئے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔مشرق وسطی کے لیے امریکی فوجی کمان سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز USS ابراہم لنکن، F-35C اور F/A-18 بلاک 3 لڑاکا طیاروں سے لیس ہیجو اب سینٹ کام کے ذمہ داری کے علاقے میں داخل ہو گیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ لنکن تیسرے کیریئر اسٹرائیک گروپ کا پرچم بردار ہے، جس کے ساتھ ڈسٹرائر فلوٹیلا (ڈیسرون)21 اور 9 واں کیریئر ونگ CVW ہیں۔

ای پیپر دی نیشن