بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوا ساز فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کلکٹر میں 40 ایکڑ پر محیط دوا ساز فیکٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اْٹھی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب ملازمین لنچ کر رہے تھے۔خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں آگ شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ فیکٹری میں افراتفری مچ گئی۔ امدادی کاموں کے دوران 50 سے زائد زخمی ملازمین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 15 ملازمین کو مردہ حالت میں لایا گیا جب کہ 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اب بھی 40 کے قریب زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکا ہوا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن