لاہور + شیخوپورہ + کھاریانوالہ (این این آئی+ نمائندگان) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ اس دوران 18ملزمان مجموعی طور پر 489ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 166 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 18کو گرفتار کرا دیا گیا۔ 14 کمرشل،3 زرعی اور470 ڈومیسٹک کنکشن منقطع کر کے 4لاکھ67 ہزار 372 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1 کرڑو49 لاکھ41 ہزار843 روپے بنتی ہے۔ لیسکو کھاریانوالہ سب ڈویژن میں 50 صارفین لیسکو ڈائریکٹ سپلائی لائن سے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ 60 ہزار یونٹ جن کی مالیت تقریباً 22 لاکھ روپے بنتی ہے۔ جو بجلی چوروں کو جرمانہ ڈال دیا‘ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔