پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ وزیرآباد میں قتل

Aug 23, 2024

وزیرآباد (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع ملکووالہ ضلع گجرات کا رہائشی عمیر طارق پنجاب اسمبلی میں جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ تھا۔ گزشتہ روز عمیر ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل نمبر LER-17B 2780 پر گھر جا رہا تھا جی ٹی روڈ دریائے چناب نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عمیر طارق موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ گوجرانوالہ سے بھی سینئر افسر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ نعش کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول عمیر طارق کے والد محمد طارق کی درخواست پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول عمیر طارق پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور 28 اگست کو اس کی شادی تھی۔ مقتول کا والد محمد طارق صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کا ڈرائیور ہے۔ 

مزیدخبریں