مونس الٰہی سمیت چھ اشتہاریوں کے شناختی کارڈ ‘پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم 

لاہور(خبرنگار) سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الٰہی سمیت چھ اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان مونس الٰہی، فراست علی چھٹہ، امتیاز علی شاہ ،عامر سہیل اورعامر فیاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے مونس الٰہی اور صغیم عباس کی جائیدادیں اور بنک اکاونٹس کو منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے قصور میں واقع مونس الٰہی کی 26 کینال سے زائد اراضی اور گلبرگ کا پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا، ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کی عدالت نے اشتہاری مونس الٰہی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق احکامات جاری کئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کاروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن