گورنرکربلا سے ملاقات‘ ہر شعبے میں تعلقات بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں:سلیم حیدر

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دورہ عراق کے دوران کربلا کے گورنر انجینئر نصییف الخطابی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت تجارت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان مشترکہ مذہب اور ثقافت کی وجہ سے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے بالخصوص تجارت کے شعبے میں بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کربلا کے گورنر انجینئر نصییف الخطابی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ کربلا کے گورنر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن