کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو مزید800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا8ڈالر گھٹ کر 2504 ڈالر فی اونس رہ گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھائو 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ کر2لاکھ 61ہزار 800روپے پر پہنچ گئے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر مستحکم رہا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 278.65 روپے سے بڑھ کر278.75روپے ہو گئی۔