کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 16 اگست کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر ارب 37 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
Aug 23, 2024