شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بڑھکیں مارنے اور بلند بانگ دعویٰ کرنے والے ہر بار جلسے کا اعلان کرکے اندر چھپ جاتے ہیں۔ عمران خان کے بیشتر اعلانات کے باوجود جلسوں کا نہ ہو پانے سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب ’’ہم کوئی غلام تو نہیں‘‘ ہمیں امریکہ سے آزادی چاہئے جیسے کھوکھلے نعروں، دعووں سے بخوبی آشنا ہو چکے اور سمجھ چکے ہے کہ یہ سب اقتدار کے حصول کیلئے ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر کے پی علی امین گنڈا پور کا اپنے ہاتھوں سے ڈرائیورز کو 5,5ہزار بانٹنے سے ثابت ہو تا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا نہیں یہ ایک کنڈکٹر ہاکر لیول کا بندہ ہے جو کہ کے پی کے کے خزانوں کو من مرضی سے تباہ کر رہا ہے۔
عوام عمران خان کے کھوکھلے نعروں سے آشنا ہو چکے: اختر ڈار
Aug 23, 2024