شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک کے اندر انارکی و انشتار برپا کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی منزل حاصل نہ ہو سکے مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے (ن) لیگ کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا جسے ضائع نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان شاء اللہ ملک کو جلد مسائل کی دلدل سے نکال لے گی۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔