ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ‘ احتجاج کھیل رہی‘ مقصد صرف شرانگیزی: عظمیٰ بخاری

Aug 23, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسوں کا مقصد صرف شر انگیزی پھیلانا ہے۔ اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ ہی قوم سے مخلص ہے۔ ڈیجیٹل دہشتگرد پرامن ہوتے ہیں نہ مہذب بلکہ یہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں کب سے سننا پڑ رہا ہے کہ جلسہ ہو رہا ہے، جلسہ ملتوی ہو گیا ہے، وہ آرہا ہے، وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے وغیرہ۔ تعمیری سیاست، تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے ہیں جبکہ غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے۔

مزیدخبریں