اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے صوبہ سندھ اور گردونواح سے زیارت پر ایران جانے والے اہل وطن کی بس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں اور اٹک میں سکول وین پر فائزنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بچے باغ خدا کے پھول ہوتے ہیں -طلب علم کی راہ میں نکلے معصوم بچوں پر فائرنگ کرنے والا وحشی درندہ ہے اور اس کے لیے معافی کی کوء گنجائش نہیں لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ دو درجن سے زائد زائرین اور دو معصوم بچوں کی حادثاتی وفات الم ناک ہے سب پاکستانی اس دکھ کی گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر شامل ہیں -انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جہاں تک ممکن ہو سکے ، مستحق لواحقین کی مدد و اعانت کی جائے،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
زائرین اور2معصوم بچوں کی حادثاتی وفات الم ناک ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
Aug 23, 2024