کلر سیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری جنرل سردار وسیم،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،محمد حنیف،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،عابد حسین زاہدی،چوہدری ضیارب منہاس،صوبیدار ظفراقبال بیگ و دیگر نے میاں نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے 500 یونٹ تک کے صارفین بجلی کے لیئے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے آج ایک بار پھر پنجاب کے لوگوں کا مان رکھا ہے ان کے اس فیصلے سے کروڑوں صارفین کے چہروں پر مسکرائٹیں واپس پلٹ سکتی ہیں انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نوازشریف ہی واحد سیاسی شخصیت ہیں جو ملک و ملک کو اس گرداب سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں محلاتی سازشیں کرنے والے 2017 میں ان کی منتخب حکومت ختم نہ کرتے تو ملک آج خطے میں سر اٹھا کر چل رہا ہوتا ۔