مری(نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات میں دومرتبہ کمی کے باوجود غریب عوام کو کوئی بھی ریلیف نہ مل سکا،مہنگائی میں کمی کے بجائے عام آدمی کی اشیا ضروریہ جن میں بیکریوں کی اشیا،سبزی فروٹ اوردیگر میں روزانہ کی بنیادپر اضافہ دیکھاجارہا ہے ،جب پٹرولیم مصنوعات میں معمولی اضافہ بھی ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹر من مرضی سے کرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں لیکن کمی پر عوام کوکوئی بھی ریلیف نہیں ملتا، سیکرٹری آرٹی اے کی مری میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کروانے میں مکمل ناکام دکھائے دیتے ہیں جس سے ملک بھر سے آنیوالے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،مری انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی مکمل غیر فعال ہیں، عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن اوردیگراعلی حکام سے فوری سخت ترین ایکشن لینے اورعوام کوپٹرولیم مصنوعات میں کمی کامکمل فائدہ دینے کامطالبہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات میں دومرتبہ کمی،غریب عوام کو کوئی بھی ریلیف نہ مل سکا
Aug 23, 2024