بھارہ کہو (نامہ نگار) بھارہ کہو ڈھوک موہری محلہ چوہدریاں میں رہائش پذیر وزیر اعظم ہائوس کے ملازم گلریز کے گھر رات کے 2بجے چور گھر میں داخل ہو کر تین عدد موبائل جن میں ایک بٹن والا موبائل تھا جبکہ 2عدد ٹچ موبائل تھے ان کے علاوہ گاڑی نمبری LEI-1055کے کاغذات اور ذاتی پرس بھی اُٹھا لیا جس میں شناختی کارڈ سرکاری دفتری کارڈ و دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ تقریباً6500روپے بھی تھے لے اُڑا بعدازاں اسی گھر کی اوپر والی منزل میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گھر والے جاگ گئے اور شور سن کر چور بھاگ کر غائب ہو گیا جس کے بعد گلریز نے رات کو تھانہ بھارہ کہو میں واقع کی تحریری اطلاع دی لیکن پولیس کی طرف سے تا حال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔