کلرکہار سلاٹر ہائوس نہ ہونے کے باعث شہری مضر گوشت کھانے پر مجبور

کلرکہار (نامہ نگار ) شہریوں کے وفد نے کلرکہار پریس کلب میں صحافیوں کوبتایا کہ کلرکہار شہر اور گردونواح میں قصابوں شتر بے مہار ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنی مرضی کے ریٹس پر گوشت فروخت کر رہے ہیں تو دوسری طرف کلرکہار میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے کے باعث بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا  نہ ہے شہریوں کا کہنا ہے کہاس سے طرح طرح کی بیماریاں لاحق ہور ہی ہیں اور متعلقہ کلرکہار انتظا میہ نے ان کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار رکھی ہے جو کہ ایک مجرمانہ فعل اور معنی خیز عمل ہے لہذا ہماری ڈی سی چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن