فتح جنگ (نامہ نگار)اٹک میں سکول وین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھیں -علامہ عار ف واحدی اس دردناک سانحہ کی مکمل انکوائری کر کے حقائق منظر عام پر لانا ضروری ھے ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر اور شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ڈھیری کوٹ میں سکول وین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ یہ بہت دردناک سانحہ ھے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھیں شہید ھونے والے بچوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ھیں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ھیں کہ فوری طور پر ان مجرموں کو بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے اور اس واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ عوام کی بے چینی دور ھو سکے زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی فوری اور مکمل سہولیات فراھم کی جائیں ۔
ٹک میں سکول وین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھیں، عارف واحدی
Aug 23, 2024