گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہار مرکز گوجر خان کی جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی عملی تعبیر کے بغیر آزادی بے معنی ہے ہمیں آزادی کی نعمت حاصل ہوئی تھی لیکن 77 برس پہلے قائم ہونے والی مملکت میں آج معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کے انبار قومی سلامتی اور عوامی بہبود پر بری طرح اثر انداز ہورہے ہیں قیام پاکستان کے فوراً بعد تمام مکاتب فکر کے 31 جید علماء کی جا نب سے متفقہ طو رپر پیش کیے گئے 22 نکات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنا نے کی طرف پیش رفت شروع ہو جاتی تو آج پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ ہوتا۔
نظریہ پاکستان کی عملی تعبیر کے بغیر آزادی بے معنی ، شجاع الدین شیخ
Aug 23, 2024