ضلع مری میںچہلم امام حسین عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا

 مری(بیورو رپورٹ)ضلع مری میں حضرت امام حسین کاچہلم انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منا یا گیا اس سلسلے میں گذشتہ روز ماتمی جلوس امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ مری سے بعد ازنماز ظہرین متولی ڈاکٹر رضوان منظورکی قیادت میں برآمد ہواجو لوئربازار،صدیق چوک سے ہوتاہوا جی پی اوچوک مال روڈ مری پہنچا اس دوران عزہ دار سینہ کوبی اورمرثیہ خوانی کرتے رہے،جی پی اوچوک پر ذاکر نے حضرت امام حسین  کی شہادت اورواقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول نے اپنے خاندان سمیت شہادتیں دیکرقربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی،اسلام کو جلابخشی اوردین اسلام کو قیامت تک زندہ رکھا،انہوں اوران کے خاندان نے صبر واستقامت سے تمام مصیبتوں کامقابلہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین  کے فرمودات کے تحت اپنی زندگیاں گزارنی ہونگی اورجذبہ قربانی،صبر اوراستقا مت کے اصول اپناکر ہی ہم اپنی آخرت اوردنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں،بعدازاں ماتمی جلوس مال روڈ سے ہوتا مرحبا چوک پہنچا جہاں عزہ داروں نے شہدا کربلا کیلئے سینہ کوبی اورزنجیر زنی کی بعدازاں بعدازنما ز مغر ب جلوس امام بارگاہ تحصیل روڈمری پہنچ کرخیریت سے اختتام پذیرہوگیا،امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے جلوسوں کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ اورمری پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کررکھے تھے اے ا یس پی مری اویس خان،ڈی ایس پی ٹریفک ابرار سرور قریشی اوریس ایچ اومری چوہدری رفیق بھاری پو لیس نفری کیساتھ تمام وقت جلوس کے ساتھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن