طاہرصادق کی  کال پرسینکڑوں  کارکنان ترنول جلسہ گاہ پہنچے 

Aug 23, 2024

 حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) قائدتحریک انصا ف سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال اور رکن کور کمیٹی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی ہدایت پر حلقہ این اے 49 اٹک سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی انبساط طاہرصادق کی قیادت میں اٹک سے کارکنوں کی کثیر تعداد ترنول جلسہ گاہ میں تمام تر حکومتی رکاوٹیں اور پابندیاں عبور کر کے پہنچ گئے اور قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں موجودشرکاء نے قافلے کا خیر مقدم کیا،قافلہ میں میجر گروپ کے رہنماؤں جمیل خان لاہوری،رانا محمد اکرم،ٹھیکیدار نور محمد اعوان،ملک ظہیر احمد،شیخ نثار احمد اور دیگرسرکردہ شخصیات تحریک انصاف شامل تھیں،سابق ایم این اے محمد زین الہی اور انبساط طاہرصادق نے اٹک سے آنے والے تمام کارکنان تحریک انصاف و میجر گروپ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ  کثیر تعداد میں گھروں سے نکلے اور جلسہ گاہ پہنچے،انہوں نے کہا کہ اٹک میں تحریک انصاف میجر طاہرصادق کی قیادت میں متحد ہے اور چٹان کی طرح میجر طاہر صادق کی قیادت میں ہم تمام لوگ کھڑے ہیں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوابی جلسہ میں بھی صوابی کے مقامی افراد کے علاوہ سب سے بڑا قافلہ سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے50 ایمان طاہر کی قیادت جس میں حلقہ این اے 49سے انبساط طاہر صادق اور محمد زین الہٰی کے قافلے بھی شامل تھے اور تحریک انصاف کے دور میں عمران خان کے نام پر کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے جو جھنڈے والی کاروں کے مزے لوٹتے رہے،اب وہ تحریک انصاف کے خلاف پریس کانفر نس کے بعد بھی تحریک انصاف سے اپنے مفادات کیلئے چمٹے ہوئے ہیں اور ان کی تحریک انصاف کیلئے قربانیاں صرف سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ تک محدود ہو کر رہ گئیں ہیں،عملی طور پر یہ کسی اور کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

مزیدخبریں