بوچھال کلاں(نامہ نگار) پرائس مجسٹریٹ چوہدری اسد علی خان نے میانی اڈا پر مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین قصابوں سے تیس ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا تاہم قصابوں کا موقف تھا کہ انہیں جانور مہنگے داموں ملتے ہیں تو وہکیسے سستا گوشت فروخت کریں عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار سے اپیل کی ہے کہ وہ چند قصابون کے بجائے تمام قصابوں کے خلاف کاروائی کریں ۔