فتح جنگ(نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان کی کال اور کور کمیٹی کے رکن وسابق ایم این اے میجر طاہر صادق کی بیرون ملک سے ہدایت پر حلقہ این اے 49 اٹک سے تحریک انصا ف کے متحرک رہنماں سابق ایم این اے محمد زین الہی صادق اور سابق امیدوار قومی اسمبلی انبساط طاہرصادق کی قیادت میں اٹک سے کارکنوں کی کثیر تعداد ترنول جلسہ گاہ میں تمام تر حکومتی رکاوٹیں اور پابندیاں عبور کر کے پہنچ گئے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں موجودشرکا نے قافلے کا خیر مقدم کیا،قافلہ میں پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ کے رہنماں سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر ذیشان علی شانی خان پیروشاہی ،جمیل خان لاہوری،رانا محمد اکرم،ٹھیکیدار نور محمد اعوان، ملک ظہیر احمد،شیخ نثار احمد اور دیگرسرکردہ شخصیات شامل تھیں سابق ایم این اے محمد زین الہی صادق اور انبسا ط طاہرصادق نے اٹک سے آنے والے تمام کارکنان تحریک انصاف و میجر گروپ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ کثیر تعداد میں گھروں سے نکلے اور جلسہ گاہ پہنچے،انہوں نے کہا کہ اٹک میں تحریک انصاف میجر طاہرصادق کی قیادت میں متحد ہے اور چٹان کی طرح میجر طاہر صادق کی قیادت میں ہم تمام لوگ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت عوام کو پرامن احتجاج سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ عوام کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو جیل سے رہائی تک یہ عوامی احتجاج جاری رہے گا ۔
طاہر صادق کی بیرون ملک سے ہدایت،زین الہی کی قیادت میں کارکنان کی ترنول آمد
Aug 23, 2024