اٹک (نامہ نگار ) جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد سیو دی سوسائٹی تھروریفام اینڈ ریحبلیٹیشن پاکستان کرسچن آوٹ ریچ فاونڈیشن کے تعاون سے ایم سی ہال اٹک میں کیا گیا، تقریب کی روح راواں مس شیریں اسلم نے پیار ، محبت امن سلامتی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والوں کی یکجہتی کا پیارا گلدستہ بنا ڈالا، تقریب کا آغاز دعامسلم عقیدے کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ محمد نیاز نیکی ، کرسچن عقیدہ سے دعا فرحان اسلم نے کی، تقریب میں بچوں نے ملک سے جزبہ اظہار تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے ، اس موقع پر کرن آفتاب ایڈوکیٹ، فادر جمیل کاشف، میجر مسسز ڈیوڈ بشیر، خدمت مرکز پولیس سے کاشی خان چیف گیسٹ جان جوزف نے اپنے خطاب میں ملکی سلامتی و بقا کے ساتھ ساتھ ملک میں بسنے والے اقلیتی و اکثریت کومل کر مستحکم مضبو ط کرنے کے ساتھ مس شرین اسلم کی اٹک میں انسانی حقوق کی خدمات کو سراہا۔