سنجوال کینٹ (نامہ نگار ) حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعیدنیصدارت کی۔اجلاس میں اراکین امن کمیٹی مولانا محمود الحسن توحیدی،سید وقار نقوی،عبدالرحمن، قمر عباس اور دیگر ممبران و افسران بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شر کاء نے کہا کہ محرم الحرام و صفر المظفر کے مہینے ہمیں اتحاد و یگانگت،صبر و استقامت کادرس دیتا ہے یہ مبارک مہینے ہمیں ایثار و قربانی سے ہمکنار کر تے ہیں۔ہمیں چاہیے کے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگوں کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائیں تاکہ روز محشر اللہ تعالیٰ اورحضرت محمد مصطفی کے سامنے کامیابی حاصل کر سکیں۔اجلا س میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ و شہدائے کر بلا کے چہلم سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے۔تمام شر کاء نے اپنی بھرپور رائے کا اظہار کیا اور مختلف تجاویزپیش کیں۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکتبہء فکر کے علماء اکرام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔