مری(بیورو رپورٹ)مری نوتعینات ڈی پی او، ا ے ایس پی کا استقبال بازار پولیس چوکی نے لو با زار کے تاجران پر ناروا سلوک سے کیا،چہلم امام حسین کے موقع پر بازار پولیس چوکی کے تین باوردی ایک سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے پولیس افسران اورمری انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں،مرکزی انجمن تاجران کے زیر سایہ اندرون شہر کے تاجر سراپا احتجاج بن گیے،اے ایس پی مری اویس خان پہلے دن ہی بازار پولیس چوکی میں احتجاج کرنے والے تاجران کے پاس ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری کپٹن (ر)عبد الواہا ب خان پہنچے اور پہلے ہی دن ڈی پی او مری امین اعوان نے بھی ذرائع کے مطابق تاجران کو ملوث پو لیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی، پولیس کے تاجران سے ناروا سلوک کیوجہ سے چہلم امام حسین کا جلوس بھی مرکزی امام بارہ گاہ ڈاکٹر منظور حسین سے تاخیر سے برآمد ہوا،انجمن تاجران مری کے عہدیداران اور تاجران کی بڑی تعداد بازار پولیس چوکی میں جمع ہوئی،ایک تاجر جو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے ممبر کے والد تھے،اپنے ساتھی وکیل کے والد کی تضحیک پر ڈسٹرکٹ بار مری کے جنرل سیکرٹری فیاض عباسی اور دیگر وکلا بھی موقع پر پہنچے اور احتجاج میں شامل ہوئے،تاجران اور وکلا نے سخت ترین احتجاج میں بازار پولیس چوکی کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی اور معطلی کا مطالبہ بھی کیا۔