نالے، کلرکہار چوک کی مارکیٹس بھی زیر آب،کوئی پرسان حال نہیں

Aug 23, 2024

 کلرکہار ( نامہ نگار) اہلیان کلرکہار اور دکانداروں نے صحافیوں کو حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی آب بیتی سناتے ہوئے کہا کہ کلرکہار چیف آفیسر نے اپنے دفتر سے باہر نکل کر کلرکہار شہر اور آبادی کا وزٹ کرنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی ہے اورصرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہوسکی حالانکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے بھی واضح مون سون سے حفاظتی اقدام کے واضح احکامات جاری کر رکھے تھے  لیکن کلرکہار انتظامیہ نے ان احکامات کو بھی خاطر میں نہ لایا اور اپنی سستی اور کام چوری کی روش کو برقرار رکھا  جس کی وجہ سے بارشوں کی وجہ سے کلرکہار کی ذیادہ آبادی زیر آب آ گئی ہے اور اس دفعہ تو پانی کلرکہار چوک کی مارکیٹس میں بھی داخل ہو گیا ہے ۔جس کی وجہ سے شہریوںکو کافی نقصان اور ازیت سے دوچار ہونا پڑا ۔لیکن اتنا ہونے کے باوجود بھی چیف آفیسر اور عملہ خواب خرگوش سے بیدار نہ ہوسکے اورلوگوں کی بربادی اورپریشانی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں لہذا ہماری وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ،کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔

مزیدخبریں