مری(بیورو رپورٹ)چہلم کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 280 سے زائد ریسکیورز اور وولینٹیر متعین ہیں چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں 16 ایمبولینسز، 20 موٹر بائکس،7 فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2 ریکوری وہیکلز کے ہمراہ ریسکیو اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دئیے،جبکہ مری شہر اور خصوصا مال روڈ، تریٹ، بھمبروٹ سیداں کے مقام پر میڈیکل کمپس بھی قائم کیاگیا،انہوں نے کہاریسکیورز ایمر جنسی کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسیز، پیشنٹ ٹرانسفر سروسز بھی بلا تعطل فراہم کریں گے،ضلع بھر میں تمام مقامات پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں۔