کلرکہار چوک، سرگودھا روڈ ،چوآ روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار

 کلرکہار(نامہ نگار) شہریوں خصوصا خواتین نے صحافیوں کو بتایا کہ کلرکہار شہر میں ناجائز تجاوزات اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پیدل چلنا خصوصا خواتین ،بزرگوں اور بچوں کا دشوار ہو چکا ہے  فٹ پاتھ پر دکانداروں نے اپنا سامان رکھ کر قبضہ جما رکھا ہے اور سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں لہذا ہمارا پیدل چلنا کسی تکلیف سے کم نہ ہے اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ جو روزانہ کتنی دفعہ کلرکہار چوک پر آتی جاتی ہے اس طرف سے آنکھیں موند رکھی ہیں لہذا ہماری ڈی سی چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔پیدل چلنا خصوصا خواتین ،بزرگوں اور بچوں کا دشوار ہو چکا ہے  فٹ پاتھ پر دکانداروں نے اپنا سامان رکھ کر قبضہ جما رکھا ہے اور سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن