فتح جنگ (نامہ نگار)سکول کے بچوں کی گاڑی پر فائرنگ گھٹیا اور بزدلانہ اقدام ہے ملزموں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر قرار واقعی سزا دی جائے معصوم فرشتوں پر حملے کے مرتکب ناسوروں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمبڑیال،ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی چوہدری شیر علی خان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی و کوارڈینٹر ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد مٹھو خان اور صدر پی پی 2 مسلم لیگ ن سردار قدیر خان صدکال نے ڈھیری کورٹ اٹک میں سکول وین پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بچوں پر حملہ انتہائی گھنانا فعل ہے اس واقع کی جلد از جلد غیر جانبدرانہ انکوائری کی جائے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے لیگی رہنماں نے مقتول بچیوں کے ورثا سے تعزیت کی اور شہید بچیوں کی مغفرت کیلئے اور زخمی بچیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
سکول کے بچوں کی گاڑی پر فائرنگ بزدلانہ اقدام ،ملک سہیل کمبڑیال
Aug 23, 2024