ٹھٹھہ خلیل کی آبادیوں میں سوئی کی طویل لوڈشیڈنگ نا قابل برداشت : ٹھیکیدار حاجی ملک سیلم

   ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سماجی وکاروباری شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نا در نے ٹھٹھہ خلیل کے علاقو ںمیںبالخصوص جڑواںآ باد یوںمیںرات آٹھ بجے سے لے کرصبح 6بجے تک سو ئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جنرل منیجرسوئی نادرن اسلام آبادسے اپیل کی ہے کہ وہ ٹھٹھہ خلیل کے عوام کے سا تھ ہونے والی اس زیادتی اورناا نصا فی کانوٹس لے کرفی الفوراس کاازالہ کریں ،انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام جن میںڈھوک دراب او ردوسری جڑواںآبادیاںشامل ہیں نے سوئی گیس نہ ہونے پرسخت غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے علاقہ کے ایم این اے وفا قی مشیربرائے وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے،ٹھیکیدا رحا جی سلیم نے کہاکہ ہم نے علاقہ کے عوام کے ہمراہ سوئی نادرن گیس کے ریجنل منیجرو اہ کینٹ کے دفترجاکرسو ئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورعدم موجودگی پرلوگو ںکی تشویش اورپریشانی سے آگاہ کیا،لیکن واہ کینٹ آفس میںموجودافسران نے یہ مشورہ دیاکہ آپ ا پنے ایم این اے کی وساطت سے جنرل منیجراسلام آباددفتررابطہ کریں،ٹھیکیدارسلیم نے جنرل  منیجراسلا م آبادسے مداخلت کی اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ گر میو ںکے موسم میںاگرغیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی جارہی ہے،توموسم سرمامیںگیس کی سپلائی کا کیاحال ہو گا ،حاجی سلیم نے جنرل منیجرسے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کافی الفورنوٹس لیں،کیونکہ موجو دہ مہنگائی کے زمانے میںٹھٹھہ خلیل کی آبادیوں میں بسنے والے غر یب لوگ ایک ہزارروپے من لکڑیا ںخریدنے کی قو ت نہیںرکھتے،ٹھیکیدارحاجی سلیم نے وفاقی وز یرپیٹر ولیم وقدرتی گیس اورمشیروز یرو ز ارت قانون بیرسٹر عقیل ملک سمیت جنرل منیجراسلام آبادسے اس مسئلہ کافوری حل نکا لنے کی گزارش پیش کی ہے کیونکہ گیس کی سپلائی برابربحال نہ ہونے کی و جہ سے لوگو ںکے اندرسخت غم وغصہ اوراضطراب پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن