نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کر نے لگی

گوجرخان(نامہ نگار)جاتلی سے دیوی داتا روڈ کے ساتھ نالے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت آب نکاس کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روزہونے والی شدید بارش کے بعد جاتلی کے مقام پر سڑک پر کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور روانہ کہ بنیادوں پر موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناہے دوران بارش یہاں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں یہاں پر بند ہو جاتی ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے یہاں سے گزرناناممکن بن چکا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار افسران بالا کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

ای پیپر دی نیشن